ن*قلات میں نیشنل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق‘ خاتون سمیت 2 افراد زخمی‘

جمعرات 27 فروری 2020 22:55

u قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2020ء) قلات میں نیشنل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق‘ خاتون سمیت 2 افراد زخمی‘ ہسپتال منتقل کر دیاگیا تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلات میں نیشل ہائی وے پر گرانی کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی ٹوڈی کار تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص حاجی وسیم ولد عبدالمجید سکنہ کوئٹہ موقع پر جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور شدید زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال پہنچایا جہاں پر لاش کو ضروری کارروائی کے بعد کوئٹہ روانہ کردیا گیا جبکہ ڈاکٹروں Qکے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں