قلات میں کورونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے ،لوگ قرنطینہ کی خوف کی وجہ سے اپنے ٹیسٹس نہیں کروارہے ،آغا عبدالکریم خان

شہری بلاخوف خطر پرنس عبدالکریم خان ہسپتال آکر اپنے ٹیسٹ کروائیں رزلٹ مثبت آنے کی صورت میں انہیں ان کے گھروں میں ہی قرنطینہ کر دیا جائے گا ، ایم ایس

بدھ 27 مئی 2020 20:31

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) ایم ایس آغا عبدالکریم خان ڈاکٹر علی اکبر نیچاری نے انکشاف کیا ہے کہ قلات میں تین اہم شخصیات میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جن میں دو جج صاحبان اور ایک اسسٹنٹ کمشنر شامل ہیں تینوں شخصیات کو ان کے اپنے گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے قلات میں کورونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے مگر لوگ قرنطینہ کی خوف کی وجہ سے اپنے ٹیسٹس نہیں کروارہے ہے شہری بلاخوف خطر پرنس عبدالکریم خان ہسپتال آکر اپنے ٹیسٹ کروائیں رزلٹ مثبت آنے کی صورت میں انہیں ان کے گھروں میں ہی قرنطینہ کر دیا جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پرنس آغاعبدالکریم خان ہسپتال میں بلائے گئے ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قلات میں لوگ احتیاطی تدابیر پر بالکل عمل نہیں کررہے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں کوروناوائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہیں قلات میں تین اہم شخصیات کا کورونا وائرس مثبت آنا خطرے کی گھنٹی ہے لوگ کورونا سے بچائو کے لیئے احتیاطی تدابیر پر ضرور عمل کرکے خود کو اور اپنے دیگر خاندان کو اس مہلک مرض سے محفوظ رکھ سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ لوگ کورونا ٹیسٹ قرنطینہ کی خوف کی وجہ سے نہیں کرواتے ہیں کہ کہیں انہیں کوئٹہ یا ہسپتال منتقل نہ کیا جائے مگر اس سے وہ اپنے دیگر خاندان میں بھی کورونا وائرس پھیلانے کے سبب بن رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مریضوں کو ہسپتال میں زبردستی رکھنے کی ضرورت نہیں بشرطیکہ ان کے اپنے گھر میں اس کے لیئے الگ کمرہ دستیاب ہو انہوں نے کہا پرنس عبدالکیریم خان ہسپتال میں آئیسولیشن وارڈ اور قرنطینہ سینٹر قائم کر دیا گیا ہے ان میں تمام ضروی سہولتیں دستیاب ہیں اور ڈاکٹرز چوبیس گھنٹے موجود ہوتے ہیں ۔انہوں نے قلات کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنا کورونا ٹیسٹ کے لیئے کسی بھی وقت آغاعبدالکریم خان ہسپتال آکر اپنا ٹیسٹ کروا سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں