قلات: ٹریفک حادثات تین افراد شدید زخمی

جمعرات 28 مئی 2020 23:52

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2020ء) قلات میں ٹریفک حادثات تین افراد شدید زخمی، تفصیلات کے مطابق قلات میں قومی شاہراہ مہلبی کے مقام پر کار گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تین افراد جوکہ کوئٹہ کے رہائشی شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ کار ڈرائیور کو لیویز نے حراست میں لیکر کار کو قبضے میں لے لیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں