قلات ،آل بلوچستان رائفل شوٹنگ بیاد مرحوم حاجی رکھیا خان کیازئی، حاجی تیمور کیازئی کا انعقاد

منگل 22 ستمبر 2020 23:20

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2020ء) آل بلوچستان رائفل شوٹنگ بیاد مرحوم حاجی رکھیا خان کیازئی، حاجی تیمور کیازئی بمقام مصطفے آباد قلات میں منعقد ہوا، رائفل شوٹنگ مقابلے میں بلوچستان کے مختلف اضلاع سے شوٹر کلبز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کوہ ماران شوٹنگ کلب منگچر کے شوٹر محمد رمضان جتک نے پہلی پوزیشن لیکر میدان مارلیا۔

پانچ پوزیشن ہولڈرز میں نقد انعامات تقسیم۔تفصیلات کیمطابق نوری نصیر خان قلات رائفل شوٹنگ کلب کے زیر اہتمام آل بلوچستان بیاد مرحوم حاجی رکھیا خان کیازئی حاجی تیمور کیازئی رائفل شوٹنگ مقابلے کا انعقاد ہوا۔جس میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے 310 نامور شوٹرز نے حصہ لیا اور نشانہ بازی کی۔ تقریب کے مہمان خاص ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلات سید مقصود شاہ جبکہ اعزازی مہمانوں میں سابق اسسٹنٹ کمشنر میر ایوب مری و قبائلی رہنماوں سید آغا حبیب شاہ ،میر قادربخش مینگل، سردارزادہ میر منیر نیچاری ، خرم شہزاد، موٹروے آفیسران شکراللہ ساسولی، نور من اللہ شکراللہ ، سجاد کھوسہ حاجی محمد ابرہیم دہوار منتظمین علی محمد زہری حاجی حضور بخش بنگلزئی ماما نبی بخش قمبرانی شکیل رند دیگر کثیر تعداد میں شریک تھے۔

(جاری ہے)

مقابلے میں پہلا پوزیشن منگچر کے شوٹر محمد رمضان جتک، دوسرا پوزیشن غوث بخش محمد حسنی منگچر، تیسرا پوزیشن امان اللہ چشمہ کلب کوئٹہ، چوتھا پوزیشن نورالزمان کوئٹہ جبکہ پانچویں پوزیشن مقصود میاں کانک نے حاصل کی اس موقع پر مہمان خاص و دیگر مہمانوں نے پوزیشن ہولڈرز میں نقد انعامات و شیلڈز تقسیم کئے گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید مقصود شاہ میر ایوب مری و دیگر مقررین نے کہاکہ نشانہ بازی بلوچستان کی بہت پرانی روایتی کھیل ہے شادی بیاہ کے موقع سمیت مختلف تقریبات و مقابلے کے پروگرامز میں شوٹرز اپنی صلاحتیں اجاگر کرتے ہوئے اپنی روایتی شوق پورا کرنے کی بھر پور کوشش کرتے ہیں انہوں نے پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد دی اور منتظمین کے انتظامات کو سراہا اس موقع پر دیگر مقررین و شوٹرز نے کہا کہ حکومتی عدم توجہی و سرپرستی نہ ہونے کے باعث یہ کھیل زوال پذیر ہوتا جارہا ہے اس کھیل کو مزید فروغ دینے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے ضلعی سطح پر حکومت ہرسال مقابلے منعقد کرائیں تاکہ نوجوان دیگر سماجی برائیوں کے بجائے اس کھیل میں شامل ہوکر ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے علاقے اورملک کا نام روشن کرسکیں بلوچ پشتون کے روایت میں ہے کہ شادی بیاہ کے موقع پر نشانہ بازی کی تقریب منعقد کی جاتی ہے جوصدیوں سالوں سے چلا آرہا ہے مگر آج کل بدقسمتی سے یہ روایتی کھیل دم توڑ رہی ہے اس لیے ہمیں اس روایتی کھیل کو فروغ دینے کے لئے کردار ادا کریں تاکہ ہمارے معاشرے میں یہ کھیل مزید فروغ پاسکے اورمقابلے کارحجان بڑھے اس حوالے سے میڈیا کو بھی اپناکردار ادا کرنا چاہیے۔

بلوچستان میں کھیل کو فروغ دینے کے لیے صوبائی حکومت اقدامات اٹھائے بلوچستان رائفل ایسوسی ایشن بھی اس کھیل کوفروغ دینے کے لیے اپنے دستیاب وسائل میں اقدامات اٹھا رہی ہے جو لائق تحسین ہے مگر باقاعدہ سالانہ بجٹ میں اس کے لیے فنڈز مختص کیے جائیں تاکہ وہ صوبے بھر میں اس کھیل کو مزید فروغ دینے کے لیے کردار ادا کرسکے۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں