}عمران خان نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے،رہنما پیپلز پارٹی قلات

اتوار 18 اکتوبر 2020 23:00

’قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2020ء) پیپلز پارٹی قلات کے ضلعی صدر ملک عصمت اللہ کھیازئی ضلعی جنرل سیکرٹری صالح خلجی و دیگر نے پیپلز پارٹی سٹی قلات کے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے انہوں نے کہا کہ گجرانوالہ جلسے کی کامیابی نے یہ ثابت کردیا کہ پاکستانی عوام عمران خان سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ 25 اکتوبر کا جلسہ عمران حکومت کا تختہ الٹ دیگا کارکنان 25 اکتوبر کے جلسے میں بھرپور شرکت کرے انہوں نے کہا کہ 70 سالوں سے پاکستانی عوام نے ایسے برے دن نہیں دیکھے جو اب عمران کی حکومت میں دیکھنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ اب وہ وقت دور نہیں جب ملک میں حقیقی جمہوریت بلاول بھٹو زرداری کی صورت میں بحال ہوگی آئندہ دور پی پی کا ہوگا۔

(جاری ہے)

جسمیں عوام کو امن اور خوشحالی ملے گی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا۔ ملک میں خوشحالی کا دور دورہ ہوگا

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں