تبدیلی کی دعویداروں نے عوام کو پریشانی کے سوائے کچھ نہیں دیا،ملک میں نظام کی تبدیلی ناگزیر ہوچکی ہے،جمعیت علما اسلام (نظریاتی)

جمعرات 22 اکتوبر 2020 18:48

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) جمعیت علما اسلام (نظریاتی) کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری میرمبارک خان محمد حسنی صوبائی معاون سالار شیرجان صالح صوبائی معاون مالیات خیرمحمد بڑیچ صوبائی صدر جے ٹی آئی نظریاتی فضل الرحمان رحمانی عبدالطیف مجاہد دیگر نے ایک بیان میں کہاکہ ملک میں نظام کی تبدیلی ناگزیر ہوچکی ہے کیونکہ چیروں کی تبدیلی میں قوم کے 73 سال ضائع ہوگئی سابقہ اور موجودہ حکومتوں مافیاز کی شراکت داری نے مصنوعی بحرانوں نے عوام کو مفلوج کردیاہے جبر استحصالی نظام سے نجات حاصل کئے بغیر تبدیلی ممکن نہیں ہے جس میں قومی ادارے خو مختار ہو ہر حکومت کے تبدیلی کی دعویداروں نے عوام کو پریشانی کے سوائے کچھ نہیں دیاہے حکومت اور اپوزیشن قومی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے قانون سازی کی بجائے ہاے روز ڈرامہ کرنے اور ایک دوسرے کو زیر کرنے میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

جسکی ثبوت اپوزیشن کے پنجاپ اور سندھ کے جلسہ اور مقدمات ہیں اپنے ناکامیوں کو چپانے کی ناکام کوشش ہے اب پاکستانی قوم نظام کی تبدیلی کی اشد ضرورت ہے جسکے کیلئے ملک میں جمعیت علمائے اسلام( نظریاتی) جدوجہد کررہی ہے عوام سے مطالبہ ہے کہ جمعیت علما اسلام نظریاتی کے ساتھ دیکر اپنامستقبل بنائے۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں