گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن قلات کی ضلعی کابینہ کا اجلاس

جمعرات 22 اکتوبر 2020 18:48

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن قلات کی ضلعی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت حاجی رشید بلوچ منعقد ہوا۔ اجلاس میں قلات اور منگچر سے ضلعی کابینہ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف ایجنڈا زیر بحث آئے۔

(جاری ہے)

جبکہ جی ٹی اے بی کے ضلعی صدر حاجی رشید بلوچ چونکہ جی ٹی اے بی کے صوبائی آڈیٹر منتخب ہوئے تھے جس کے بعد ضلعی صدر جی ٹی اے قلات کا عہدہ خالی ہوا تھا اجلاس میں ضلعی صدر و دیگر کابینہ کی باہمی مشاورت کے بعد متفقہ طور پر رشید احمد مینگل کو ضلعی صدر منتخب کیا۔

اس موقع پر نومنتخب ضلعی صدر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔اس موقع پر نومنتخب ضلعی صدر رشید احمد مینگل و دیگر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اساتذہ کرام نے ہمیں جو زمہ داری سونپی ہے ہم انکے امیدوں پر اترنے کی بھر پور کوشش کرینگے اور اساتذہ کرام اور تعلیم کے حوالے سے درپیش مسائل حل کیلئے دن رات ایمانداری اور لگن کیساتھ کوشاں رہیں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگی

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں