قلات ، یونین کونسل کپوتو خورد زمیندار کسان اتحاد کا اہم اجلاس

جمعرات 22 اکتوبر 2020 18:48

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) قلات کی یونین کونسل کپوتو خورد زمیندار کسان اتحاد کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت زمیندار کسان اتحاد کے مرکزی صدر شہزادہ آغا لعل جان احمد زئی منعقد ہوا۔ شرکا کے اعزاز میں پندران فیڈر کی جانب سے زمیندار حاجی طور دہوار ہاوس میں پر تکلف ظہرانہ دیا گیا۔ اجلاس سے زمیندار کسان اتحاد کے سربراہ شہزادہ آغا لعل جان احمد زئی، شہزادہ آغا قلندر خان احمد زئی آغا حفظ الرحمان شاہ ملک یوسف دہوار، میر قادر بخش مینگل علی احمد چیئرمین عبدالواحد پندرانی ماسٹر غلام نبی مینگل مولانا محمد نور فاروقی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی لوڈشیڈنگ وولٹیج میں کمی بیشی سیلاب و ٹڈی دل نقصانات، گریڈ اسٹیشن، درآمد شدہ پھل و سبزیاں وغیرہ، زراعت کی طرف سے غلہ بیج کھاد پر سبسڈی زراعت کی طرف سے آرڈر رجسٹر اور کپوتو کے دو زمینداروں محمد انور اور عبدالمنان کی اغوا کے خلاف تفصیلی گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر زمیندار کسان اتحاد و سیاسی جماعتوں بی این پی جمیعت علما اسلام ف مسلم لیگ ن بی این پی عوامی و دیگر قبائلی عمائدین نے شرکت کی جن میں آغا سرور احمد زئی سردار غلام حسین عمرانی ارباب نعیم جان دہوار میر عبدالستار عمرانی میر عبدالصمد عمرانی علی محمد نیچاری عبدالحفیظ عمرانی حاجی حمزہ محمدشہی حاجی رحمت اللہ بنگلزئی ،میر مولا بخش عمرانی میر عبدالمجید عمرانی عبدالسلام دہوار، رسول بخش جتک، محمد عارف دہوار دوست محمد دہوار عبدالرشید ملک نثار احمد سرور گل دیگر موجود تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شرکا نے کہا کہ کیسکو کی جانب سے کپوتو اور پندران فیڈر پر تین گھنٹے بجلی فراہمی یعنی 48گھنٹے میں صرف چھ گھنٹے کی فراہمی وہ بھی وولٹیج کی کمی بیشی کے ساتھ فراہم کرنا جبکہ دوسری جانب بار بار بجلی ٹرپ کرکے مشینری جلنا روز کا معمول بن چکا ہے زمینداروں کا معاشی قتل عام روز اول سے جاری ہے جوکہ قابل مذمت ہے زراعت کے شعبے کو تباہی کی جانب دھکیل کر ظلم کی انتہا ہ*کردی گئی ہے انہوں نے کہا کہ کپوتو گریڈ اسٹیشن کی تعمیر کا کام جلد شروع کیا جائے اس سے عوام سمیت زمینداروں کے مسائل حل ہونگے ٹڈی دل سیلاب اور طویل لوڈشیڈنگ سے زمیندار نان شبینہ کے محتاج ہوکر رہ گئے محکمہ زراعت کی جانب زمینداروں کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا گیا ٹڈی دل کے انڈے موجود ہیں جسکی نشو نما سے پہلے محکمہ فوری اسپرے کرکے انکے خاتمے کیلئے فوری عملی اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ کیسکو کی جانب سے ناروا سلوک کے خلاف کبھی خاموش نہیں رہیں گے۔

اجلاس میں کیسکو کے ظلم وستم کی وجہ سے بجلی کبھی چار گھنٹے کبھی دو گھنٹے فراہمی کی مذمت کی گئی اور کہا کہ 18سے 22 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ نے زراعت کو تباہ کرکے رکھ دیا زمیندار طبقہ نان شبینہ کے محتاج ہوکر رہ گئے۔ زمیندار ایک تو پہلے سے قدرتی آفات بارش سیلاب ژالہ باری پھر ٹڈی دل کی یلغار سے نقصان اٹھائے ہیں جبکہ قرضوں کی بوجھ میں ڈوبے ہوئے ہے دوسری جانب صرف چار گھنٹے کی بجلی فراہمی نے پریشان کر رکھا ہے۔

اجلاس میں مطالبہ کیا کہ کپوتو سے اغوا دو زمینداروں کی بازیابی کیلئے انتظامیہ فوری کارروائی کرکے عملی اقدامات اٹھائے۔ اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ 25 اکتوبر کے بعد سرخین میں اتحاد کا میٹنگ منعقد کیا جائیگا اس میں تمام زمیندار سمیت سیاسی پارٹیوں ٹریڈ یونین ملازمین کو مدعو کیا جائیگا شہزادہ لعل جان احمد زئی نے مزید کہا کہ ہمیں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا چاہیئے تاکہ حقوق کا حصول ممکن ہو انہوں نے سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ سے زمیندار طبقہ سمیت مظلوموں کا ساتھ دیا ہے اب بھی انکے تعاون کے مشکور ہیں انہوں نے کہا کہ اتحاد و اتفاق ہی سے حقوق کا حصول ممکن ہے جس کیلئے زمیندار کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ کیسکو کی جانب سے زرعی ٹیوب ویلوں کوروزانہ تین گھنٹہ بجلی اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے اس سے زمینداروں کاشتکاروں اورکسانوں کو شدید مالی نقصان پہنچنے خدشہ ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے 80 فیصد سے زائد آبادی کے معیشت کا انحصار زراعت کے شعبے پر ہے کیسکو کی جانب سے زمیندار دشمن پالیسی قابل قبول نہیں ہے زمینداروں کے ساتھ کیسکو کا موجودہ رویہ زمینداروں کی معاشی قتل کے برابر ہے ۔

آخر میں اجتماعی دعا کی گئی۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں