پولیس کی ناقص کارکردگی میں بہتری نہ آسکی اے ایریا میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو نہ پایا جاسکا

عوامی حلقوں کا اعلیٰ حکام سے اے ایریا میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے کا مطالبہ

جمعہ 27 نومبر 2020 17:27

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) پولیس کی ناقص کارکردگی میں بہتری نہ آسکی اے ایریا میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو نہ پایا جاسکا،چوری کی ایک اور بڑی واردات میں گزشتہ شب بونڈوخی سے عطاء اللہ نیچاری نامی شخص کے ٹیوب ویل سے لاکھوں روپے کی سولر پلیٹ چوری،پولیس حسب دستور ملزمان کی بروقت کھوج لگانے میں ناکام، واضح رہے کہ علاقے کے اے ایریا میں بدامنی کی وارداتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے، چوری اور ڈکیتی کی واقعات کا رونما ہونا روز کا معمول بن چکا ہے، گزشتہ دنوں چوروں نے پولیس اسٹیشن سے محض چند میٹر کے فاصلے پر محمد اکرم ہارونی نامی شہری کے گھر سے نئی موٹر سائیکل چراکر لے گئے سوراب اسی طرح رواں ماہ ڈاکوؤں نے مختلف وارداتوں کے دوران اسلحہ کے زور پر شہریوں کو موٹر سائیکل اور قیمتی موبائل فون سے محروم کرچکے ہیں علاقے میں چوری اور ڈکیتی کے پے در پے وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں اس حوالے سے پولیس کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے تاحال نہ صرف ان واقعات پر قابو پانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائی گئی ہے اور نہ ہی کسی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری عمل میں آیا ہے، عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اے ایریا میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے اور پولیس کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیکر غفلت کے مرتکب آفیسران کے علاقے سے تبادلے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں