ْقلات کے قریب قومی شاہراہ کار اور موٹر سائیکل میں ٹکر ایک خاتون جاںبحق ،ایک کمسن بچہ زخمی

اتوار 29 نومبر 2020 20:35

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) قلات کے قریب قومی شاہراہ کار اور موٹر سائیکل میں ٹکر سے ایک خاتون جاںبحق ،ایک کمسن بچہ ز خمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

قلات لیویز کے مطابق قلات سے تیس کلومیٹر دور یونین کونسل دشت گوران کے علاقے رودینجو کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹو ڈی کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ا یک خاتون موقع پر جاں بحق ہو گیا جب ایک کمسن بچہ شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملتے ہی قلات لیویز موقع پر پہنچ گئی اور نعش اور زخمی کو ڈی ایچ کیو قلات منتقل کر دیا قلات لیویز مزید کارروائی کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں