تمام تیاریاں مکمل ہیں دسمبر کے پہلے ہفتے میں خزانہ آفس سوراب کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا،عبدالخالق مندوخیل

اب ان شاء اللہ سوراب کی عوام کو ان کی دہلیز پر سہولت حاصل ہوگی ، ڈی جی فنانس اینڈ اکاؤ نٹنٹ

بدھ 2 دسمبر 2020 23:46

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) ڈی جی فنانس اینڈ اکاؤ نٹنٹ عبدالخالق مندوخیل کی سوراب آمد، ضلعی خزانہ آفس کی حتمی انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے دفتر کے لئے ضروری سامان اور دیگر لوازمات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام تیاریاں مکمل ہیں دسمبر کے پہلے ہفتے میں خزانہ آفس سوراب کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا، تاکہ خزانہ کے امور سے متعلق ضلع کی عوام کو مزید دقت اٹھانے سے نجات مل جائے، اس موقع پر گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع سوراب کے صدر علی احمد ریکی جنرل سیکریٹری لعل بخش حسنی خزانہ آفیسر قلات خالد، خزانہ آفیسر سوراب برکت علی جکھرانی اسسٹنٹ دیدگ جی ٹی اے بی سوراب کے رہنماء حاجی عبدالحی اور دیگر موجود تھے، ڈی جی فنانس عبدالخالق مندوخیل کا کہنا تھا کہ سوراب کے ضلع بن جانے کے بعد ہ محکمہ خزانہ کی روز اول سے کوشش تھی کہ یہاں کا خزانہ آفس جلد از جلد پائے تکمیل تک پہنچ کر فعال ہو تاکہ یہاں کے لوگوں کو قلات جانے کی مشقت سے چھٹکارا حاصل ہوجائے اس حوالے سے شب و روز کام کرکے ہم نے تمام تر تیاری مکمل کی ہے اب ان شاء اللہ سوراب کی عوام کو ان کی دہلیز پر سہولت حاصل ہوگی اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب اللہ خان موسی خیل کی کاوشیں قابل ستائش ہیں جس کے تعاون کی بدولت دفتر کے لئے جگہ اور دیگر لوازمات مکمل ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں