قلات ، بلوچستان حکومت ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ میں گئی تو ہم اپنے حق کا دفاع کریں گے ، قبائلی زمیندار رہنما

ہم کسی صورت اپنے آباو اجداد کی اراضی سے دستبردار ہونگے نہ آباو و اجداد کی اراضی پر لینڈ مافیا کا قبضہ کسی صورت قبول ہوگا، احتجاجی مظاہرہ سے خطاب

جمعہ 11 جون 2021 00:28

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2021ء) قلات کے قبائلی زمیندار رہنماوں نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ میں گئی تو ہم اپنے حق کا دفاع کریں گے ۔ ہم کسی صورت اپنے آباو اجداد کی اراضی سے دستبردار نہیں ہونگے اور آباو و اجداد کی اراضی پر لینڈ مافیا کا قبضہ کسی صورت قبول نہیں بلوچستان میں زمینوں پر قبضہ ماضی میں بھی ناکام رہا ہے اپنے آباو اجداد کی سرزمین کا دفاع ہمارا حق ہے۔

صوبے میں ایک طرف سرزمین کے حقیقی وارث تو دوسری طرف لینڈ مافیا کے لوگ ہیں ہمیں اس تفریق کو سمجھنا چاہیے یہاں تمام اراضی مقامی قبائل کی ہے،ہم متحد ہوں تو کوئی ہماری زمین پر قبضہ نہیں کرسکتا ہم یکجا ہوکر ہی اپنے حقوق کا دفاع کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار قلات کے زمیندار اور قبائلی رہنماوں میر منیر احمد شاہوانی حاجی عزیز مغل ملک عبدالصمد بنگلزئی حافظ محمدقاسم لہڑی وڈیرہ رحیم مینگل دیگر نے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری جائیدادیں ، پہاڑ ، وادی چھینے جائینگے تو لوگ انہیں اچھے الفاظ میں یاد نہیں رکھیں اگر حکومت عدالت میں اپنے لوگوں کے خلاف گئی تو ہم اپنے حق میں کھڑے ہونگے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا ایک ایک پتھر یہاں کے قبائل کی ملکیت ہے ہمارے آباواجداد نے اس پر قربانی دی اور ہماری زمینوں پر قبائل کی ملکیت تسلیم کرکے ہمارے حوالے کی جائیں ہم کسی صورت اپنے آباو اجداد کی اراضی سے دستبردار نہیں ہونگے۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں