ٴمتحدہ لیبر فیڈریشن ضلع قلات کے صدر حافظ عبدالقدوس عباسی کی قیادت میں ایک پر امن احتجاجی مظاہرہ

پیر 20 ستمبر 2021 22:55

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) متحدہ لیبر فیڈریشن ضلع قلات کے صدر حافظ عبدالقدوس عباسی کی قیادت میں ایک پر امن احتجاجی مظاہرہ ڈی جی ڈرلنگ ڈائریکٹریٹ کے خلاف ایریگیشن آفس میں کیا گیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی دنوں سے ڈی جی ڈرلنگ کے کرپشن اور صوبائی قائدین پر ان کی جانب سے جھوٹی ایف آئی آر کے خلاف ملازمین سراپا احتجاج ہے لیبر فیڈریشن میں شامل تنظیموں نے میونسپل کمیٹی کے صدر محمد نواز زہری، پی ایچ ای کے غلام سرور، سی اینڈ ڈبلیو کے عبدالحلیم قلندرانی و دیگر رہنماں نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ ڈی جی ڈرلنگ کے خلاف کئی دنوں سے پورے بلوچستان کے لیبر فیڈریشن میں شامل تنظیموں کے ممبران احتجاج کر رہے ہیں مگر تاحال حکام بالا اس کی کرپشن، مزدوروں کے ناجائز تنخواہوں کی بندش اور اربوں روپے کی مشینری تباہ کرنے ڈریلنگ کے کروڑوں روپے کی بلڈنگ کو بغیر ٹینڈر کے مسمار کرنے اور بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کے برخلاف ٹیوب ویل کو پرائیویٹ سسٹم پر دینے کا کوئی نوٹس نہیں لے رہے اور نہ ہی کوئی اعلی تحقیقاتی ادارہ اس پر ایکشن لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جب ہمارے مرکزی قائد متحدہ لیبر فیڈریشن کے صوبائی صدر علی علی بخش جمالی نے مذکورہ ڈی جی کے ان حرکتوں کے خلاف آواز اٹھائی اور ان کے دفتر کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا تو اس نے ہمارے قائدین اور ساتھیوں کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا جس کے خلاف ابھی تک احتجاج کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے سیکرٹری ایریگیشن سے ایک مرتبہ پھر مطالبہ کیا کہ مذکورہ آفیسر کو عہدے سے ہٹا کر اس اہم ادارے کو مزید تباہی سے بچانے میں کردار ادا کرے آخر میں مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں