جمعیت علما ء اسلام نظریاتی روز اول سے مجاہدین کی برملا حمایت کی اور کرتی رہے گی ،مولانا محمد حیات نیچاری

مجاہدین کی لازوال قربانیوں کے باعث وہ افغانستان میں فتح سے ہمکنار ہوئے،دنیا کی سپر پاور،اتحادیوں کو شکست اور رسوائی نصیب ہو ئی ، رہنماء جے یو آئی نظریاتی

منگل 21 ستمبر 2021 21:11

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی کا ایک اہم اجلاس صوبائی نائب امیرمولانا محمد حیات نیچاری کی قیادت میں منعقد کی گئیں اجلاس میں 30ستمبر کو ہونے والی صدائے مجاہد کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور کانفرنس کی تیاریوں کو مزید تیز کرنے کے لیے دو مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی اجلاس میں اس موقع پر جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے صوبائی نائب امیر مولانا محمد حیات نیچاری نے کہا کہ جمعیت علما ء اسلام نظریاتی روز اول سے مجاہدین کی برملا حمایت کی اور کرتی رہے گی مجاہدین کی لازوال قربانیوں کے باعث اللہ تعالیٰ اپنی مدد اور نصرت سے افغانستان میں طالبان کو فتح سے ہمکنار کیا اور دنیا کا سپر پاور اور اسکی اتحادیوں کو شکست اور رسوائی نصیب ہو ئی انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی فتح پوری ہمت مسلمہ کی فتح ہے اس موقع صدائے کانفرنس کے تیاریوں کے حوالے سے دوکمیٹیاں مولانا منیر احمد نیچاری جمعیت طلباء اسلام نظریاتی کے ضلعی صدر فضل اللہ عمرانی اسرار احمد ساسولی کی نگرانی تشکیل دی گئیں ۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں