قلات میں جے یو پی کے زیر اہتمام بارہ ربیع الالول کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

حضور اکرم ؐ اللہ تعالی کے آخری پیغمبر ہے اور آپ ؐ کے بعد کوئی بھی نبی نہیں آئیگا، جے یوپی کے کارکنان ناموس رسالت ؐکے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،مولانا سمیع اللہ سا سولی

اتوار 17 اکتوبر 2021 17:10

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) قلات میں جے یو پی کے زیر اہتمام جامعہ دارالعلوم خوجہ ابراہیم یکپاسی پندرانی میں بارہ ربیع الالول کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں بڑی تعداد مین شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سمیع اللہ سا سولی جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی شوری ٰ کے رکن مولانا رحمد ل حلیمی جے یو پی کے ضلعی صدر مفتی بلال قادری مفتی محمد رضا اور دیگر نے کہا کہ حضور اکرم ؐ اللہ تعالی کے آخری پیغمبر ہے اور آپ ؐ کے بعد کوئی بھی نبی نہیں آئے گا جے یوپی کے کارکنان ناموس رسالت ؐ کے تحفظ کے لیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اہل مغرب کو خوش کرنے کے لیئے ناموس رسالت ؐ کے آئین میں تبدیل کے کوشش کررہی ہے جس کی اہلسنت کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ عمرانی حکومت کادیانیوں کو مختلف حربوں سے نواز رہے ہیں اور انہیں ملک کے کلیدی عہدوں پر فائز کیا ہے جس کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ جے یو پی کی کے قائدین کی کو ششوں سے قادیانیوں کو غیر مز ہب قرار دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت قادیانیوں کی خفیہ طریقوں سے اپنے مزہب کی تبلیغ کررہے رہیں اور اسلام کے نام پر عوام کو دھو کہ دے رہے ہیںجس پر ہمیں تشویش ہے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پاکستان کے آئین کو نہیں مانتے اور اس کی خلاف ورزی کررہے ہیں حکومت اور پاکستانی ادارے ان کی خفیہ سرگرمیوں پر نظر رکھیں انہوں نے کہا کہ ناموس رسا لت ؐ پر کسی بھی صورت میں سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اگر حکومت نے انکی سرگرمیوں پر پابندی نہیں لگائی تو اہلسنت کے کارکنان حکومت کے خلاف بھر پور تحریک منظم کرے گی انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے قادیانیوں کو مراعات سے نوازنا قابل مزمت اقدام ہے انہوں نے کہا کہ قادیانی پاکستان کے آئین کو سیرے سے ہی نہیں مانتے ہیں ایسی صورت میں انہیں مراعات دینا پاکستان کے آئین کو توڑنے کے مترادف ہے

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں