کیسکو کی جانب سے کلی واحد آباد کو ہربوئی فیڈر میں لگانے سے کلی واحد آباد کے مکینوں کے ساتھ زیادتی ہے ،مولانا ہارون لہڑی

اتوار 17 اکتوبر 2021 17:10

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) قلات کے کلی دشت محمود واحد آباد کے رہائشیوں مولانا ہارون لہڑی واحد بخش لہڑی پیر محمد جتک اور دیگر نے کہا ہے کہ کلی واحد آباد شہر صرف ایک کلو میٹر دور ہے مگر کیسکو کی جانب سے کلی واحد آباد کو ہربوئی فیڈر میں لگانے سے کلی واحد آباد کے مکینوں کے ساتھ زیادتی ہے ہربوئی فیڈر لمبا ہونے کی وجہ سے اکثر بجلی غائب ہو جاتی ہے کلی کو ہربوئی فیڈر سے منسلک کرنے سے بجلی نہ ہو نے کے برابر ہے جس کی وجہ سے علاقہ میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہیں کلی واحد آباجو کہ میونسپل کمیٹی قلات کا حصہ ہے لہذا اسے سٹی فیڈرز سے بجلی فراہم کیا جائے ان خیالات انہوں نے کہا ہیکہ کلی واحد آباد قلا ت بازار سے صرف ایک کلو میٹر کے فاصلے پر ہے مگر کیسکو کی جانب سے کلی واحد آباد کو ہربوئی فیڈر سے بجلی فرام کرنا علاقہ مکینوں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہیں انہوں نے کہا کہ ہربوئی فیڈر لمبا ہونے کی وجہ سے اس کی بجلی اکثراوقات بجلی غائب رہتی ہیں اور کلی واحد آباد کو ہربوئی فیڈر پر منتقل کرنے سے کلی میں بجلی نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے علاقہ میں پینے کی پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہیں انہوں نے کیسکو سے مطالبہ کیا ہیکہ کلی واحد آباد کو سٹی فیڈرز سے بجلی فراہم کیا جائے

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں