قلات میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور سوئی گیس کی بندش سے سردیوں میں گزار کرنا ممکن نہیں ہے ،مولانا عبدالرحمان رحمانی

اتوار 17 اکتوبر 2021 17:10

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا عبدالرحمان رحمانی نے کہا ہے کہ قلات میں سرد مو سم کے آتے ہی بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور سوئی گیس کی بندش سے سردیوں میں گزار کرنا ممکن نہیں ہے ضلعی انتظامیہ لسبیلہ اور دیگر علاقوں سے سوختنی لکڑیاں فراہم کرنے کے لیئے اقدامات کرے ہربوئی کی جنگلات کی کٹائی پر پابندی ہونے کی وجہ سے سرد موسم میں قلات کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے شدید سردی سے بچنے کے لیئے قلات کی آدھی سے زیادہ آبادی قلات میں اپنے گھربار چھوڑ کر گرم علاقوں کی طرف جاتے ہیں جو کہ انتہائی صبر آزما کام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ موسم سرماکے شروع ہوتے ہی قلات سی بجلی اور سوئی گیس مکمل طور پر غائب ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے شدید سردی سے قلات کے شہری ٹھٹھرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں انہوں نے کہا سردیوں میں بیلہ اور دیگر علاقو ںسے ضلعی انتطامیہ سوختنی لکڑی قلات کے شہریوں کے لیئے خصوصی طور پر منگوا کر لوگوں کو فراہم کرے تاکہ قلات کے شہری شدید سردی میں اپنا گزارہ کرسکے انہوں نے کہاکہ ہربوئی کے جنگلات کی کٹائی پر پابندی کی وجہ سے قلات لوگوں کا سردیوں میں گزارہ کرنا انتہائی مشکل ہو جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ قلات میں سوئی گیس ابھی سے مکمل طور پر بند ہے اور بجلی طویل لوڈ شیڈنگ کے بعدہر دس منٹ بعد چلی جاتی ہے ایسے بغیر سوختنی لکڑی کے شہریوں کا گزارہ کرنا انتہائی مشکل ہوجاتی ہے انہوں نے ضلعی انتتظامیہ اور صوبائی حکومت سے اقدامات کی اپیل کی ہے ۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں