قلات،پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے مرکزی کال پرمہنگائی لاقانونیت اور حکمرانوں کی نااہلی کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:18

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے مرکزی کال پر قلات میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں بلوچستان نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی اور جمعیت علما اسلام قلات کے زیر اہتمام مہنگائی لاقانونیت اور حکمرانوں کی نااہلی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جبکہ بازار میں بھی شٹر ڈاون ہڑتال بھی رہی، ریلی شہر کے مختلف شاہراہوں سے گزرکر شہید لونگ خان چوک پر احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کی شرکا نے اپنی اپنی پارٹی پرچم بھی اٹھائے رکھے تھے جبکہ شرکا نے پلے کارڈ بینرز اٹھا رکھے تھے۔

جن پر مہنگائی کے خلاف و گو عمران۔گو سمیت مختلف نعرے درج تھے۔ شرکا نے مہنگائی کیخلاف شدید نعرہ بازی بھی کی مظاہرین ملک میں موجودہ نااہل حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات اشیا خورد ونوش ادویات کی آئے روز قیمتوں میں اضافہ اور موجودہ حکومت کی ناکامی پر شدید تنقید کی۔

(جاری ہے)

ریلی سے بلوچستان نیشنل پارٹی قلات کے ضلعی صدر میر قادر بخش مینگل ،جمعیت علما اسلام کے حافظ قاسم لہڑی، آغا قلندر جان احمد زئی، آغا ولید احمد زئی، مفتی طیب حیدری، مفتی عطا الرحمن شاہ، آغا عتیق الرحمان شاہ، میر محمد انور رودینی، بی این پی کے احمد نواز بلوچ، کامریڈ علی اکبر دہوار، حاجی داد محمد بلوچ، ماما نوردین، کامریڈ وحید بلوچ، شہری ایکشن کمیٹی کے میر منیراحمد شاہوانی،حاجی عزیز مغل، سبزی فروشان کے صدر میر قاسم عمرانی، ٹریڈ یونیز کے میر افضل مینگل، عزیز لہڑی، محمد آصف بابئی سمیت تاجر برادری و ہندو پنچایت کے ڈاکٹر ہری۔

چند سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے تاریخ کی بدترین مہنگائی کی ہے غریب عوام نان شبینہ۔کے محتاج ہوکر رہ گئے ہیں بیروزگاری عروج پر ہے لوگوں کو بے گھر کرکے فٹ پاتھ پر رہنے پر مجبور کیا گیا ہے، موجودہ نااہل حکمرانوں کی نااہلی اور غلط پالیسوں کی وجہ سے آج ملک میں مہنگائی بیروزگاری لاقانونیت عام ہے اور بیتحاشہ مہنگائی کی وجہ سے لوگ اپنے بچوں کے ساتھ خودکشی کررہے ہیں،انھوں نے کہاکہ موجودہ سلیکٹڈ حکمرانوں کے ملک چلانے کیلئے نہ کوئی پالیسی ہے اور نہ ہی کوئی اہلیت ہیں۔

موجودہ نااہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج پاکستان دنیا بھر میں اکیلا ہو چکا ہے اور ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے۔۔ موجود نااہل حکمرانوں کو گھر بھیجنے کیلئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی قائدین میدان میں نکل چکے ہیں اور پی ڈی ایم تحریک نااہل سلیکٹڈ حکمرانوں کو گھر بھیجنے تک چھین سے نہیں بھیٹیں آخر میں مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئی

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں