قلات میں گیس، بجلی اور پانی کے درپیش مسائل ایک ہفتے تک حل نہ ہوئے تو کوئٹہ کراچی شاہراہ غیر معینہ مدت کے لئے بند کرینگے، خواتین

ضلعی انتظامیہ و متعلقہ حکام سے اجلاس کے دوران مطالبات کردیئے

منگل 7 دسمبر 2021 05:45

}قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) قلات میں گیس، بجلی اور پانی کے درپیش مسائل ایک ہفتے تک حل نہیں کئے گئے تو کوئٹہ کراچی شاہراہ غیر معینہ مدت کے لئے بند کرینگے۔ خواتین نے ضلعی انتظامیہ و متعلقہ حکام سے اجلاس کے دوران مطالبات پیش کردیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سلطان احمد بگٹی کے زیرصدارت گیس بجلی کے مسئلہ پر اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں گزشتہ روز گیس بندش و بجلی کے ٹو فیس سمیت پانی بحران و دیگر مسائل کے خلاف کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بند کرنے والی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں قلات کے سیاسی جماعتوں کی رہنماں اور کیسکو و گیس کے متعلقہ آفیسران نے بھی شرکت اس موقع پر خواتین نے ڈپٹی کمشنر سلطان احمد بگٹی کے سامنے اپنے 6 مطالبات رکھ دیے پہلے مطالبے میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بند کریں اور دیہاتوں کی بجلی قلات سٹی کے فیڈروں سے الگ کیاجائے مطالبہ نمبر 2 گیس کو بحال کرے قلات شہر کو یکساں گیس فراہم کرے پرانے بلوں کو معاف کیا جائے گیس نہیں ہے تو عوام پر اضافی بلوں کا بوجھ کیوں ڈالاجارہا ہیں مطالبہ نمبر 3 شہر میں پانی کا بحران حل کیاجائے پی ایچ ای کے غلط پالیسیوں کی وجہ سے شہر میں پانی کی بحران شدت اختیار کرچکا اکثر والمین اپنے ڈیوٹی سرانجام نہیں دیتے انکی جگہوں پرائیویٹ بندے کام کررہے ہیں انکے خلاف قانونی کاروائی کیاجائے مطالبہ نمبر چار میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹروں کی حاضری یقینی بنایا جائے مریضوں کو تمام تر سہولیات فراہم کیاجائے ایم ایس کا ٹرانسفر کیا جائے مطالبہ نمبر پانچ میں گیس بجلی نہیں ہے تو عوام کو جنگلات سے لکڑیاں لے جانے کی اجازت دی جائے مطالبہ نمبر چھ احساس پروگرام والوں نے خواتین کو ذلیل کیا ہے خواتین کے درپیش مسائلز کو حل کرے انکے پیسے وقت پر دی جائے اور انہیں ایک مخصوص جگہ فراہم کیاجائے ایک ہفتیکے اندر ان تمام مطالبات کو تسلیم کرکے ان عملدرآمد کیا جائے اگر مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو قلات میں گوادر جیسا ماحول ہوگا اور کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کرینگے جس کی تمام تر ذمہ دار ایم این اے ایم پی اے اور ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی ڈپٹی کمشنر نے گیس بجلی کے مسئلہ حل کرنے کے لئے بروز بدھ کو کوئٹہ میں قلات کے سیاسی رہنماں کے ہمراہ جی ایم گیس اور کیسکو چیف سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا اجلاس میں سیاسی رہنماں میر قادر بخش مینگل سردازادہ نعیم دہوار احمد نواز بلوچ حافظ محمدقاسم لہڑی میر منیراحمد شاہوانی حاجی عزیز مغل علی اکبر دہوار ندیم دہوار بی ایس او کے ثنا بلوچ و دیگر نے شرکت کی جبکہ سردار زادہ نعیم دہوار نے گیس بجلی کے لیے احتجاج کرنے والی خواتین کو بلوچی روایات کیمطابق چادر پہنائی

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں