سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے صحافی درجان مینگل کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 22 فروری 2022 19:31

سوراب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2022ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے صحافی درجان مینگل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ،انہوں نے کہاکہ درجان مینگل کی وفات سے بلوچستان کے صحافتی دنیا میں ایک بڑا خلاء پیدا ہوگیا ہے درجان مینگل ایک بہادر اور نڈر صحافی تھے وہ ہمیشہ حق اور سچ لکھتے رہے،بھٹو مرحوم کے زمانے سے آج تک اس نے کبھی قلم نہیں بیچا ہمیشہ صحافتی پیشہ کا خیال رکھا، حق اور سچ سے گریز نہیں کیا انکے اکثر تجزیاتی رپورٹ مثالی ہوا کرتے تھے،درجان مرحوم 1970 سے لیکر 1990 تک جمعیت علماء اسلام سے وابستہ رہے 1990 کے بعد بلوچستان نیشنل پارٹی میں شامل ہوئے لیکن ہمارے ذاتی تعلقات ہمیشہ برقرار رہے،اللہ تعالیٰ انکو غریق رحمت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں