سوراب،مشترکہ ملازمین اتحاد گرینڈ الانس کے زیراہتمام اپنے مطالبات کے حق میں ریلی کا انعقاد

پیر 7 مارچ 2022 23:56

سوراب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2022ء) مشترکہ ملازمین اتحاد گرینڈ الانس کے زیراہتمام اپنے مطالبات کے حق میں صوبے بھر کی طرح ریلی نکالی گی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔جبکہ دفاتر کو تالہ لگا کر ملازمین نے وفاقی حکومت کی جانب سے %25الانس کی عدم ادائیگی کے حصول تک احتجاج جاری رکھنے کا بھرپور عزم کا اعادہ کردیا ہیں ملازمین نیحکومت کی جانب سے مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں اپنے احتجاج کو وسعت دینے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبے بھر کی طرح ملازمین گرینڈ الانس کے مرکزی کال پر سوراب میں بھی مشترکہ ملازمین نے دفاتر کی تالہ بندی اور احتجاجی مظاہرے کیا گیا مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی اور پلے کارڈ اٹھائے رکھے تھے جن پر مختلف نعرہ درج تھیاحتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ صوبای حکومت جان بوجھ کر ملازمین کو سڑکوں پر لاناچاہ رہا ہے وفاقی حکومت کی جانب سے جون 2021میں ملازمین کی تنخواں میں اضافہ کیا تھامگر بلوچستان حکومت تاحال ملازمین کی تنخواں میں اضافے سے گریزاں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبای حکومت حکومت کی جانب سیاگر ملازمین کے 25فیصد الانس کی عدایگی کانوٹیفیکیشن جلدجاری نہیں کیا گیا تو ہم اپنے احتجاجی مظاہرے کو وسعت دے کر اپنا اگلا لائحہ عمل طے کرینگی

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں