سوراب میں احساس کفالت مستحقین کو رقوم ادائیگی کا عمل خوش اسلوبی کے ساتھ جاری

جمعہ 18 مارچ 2022 23:57

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2022ء)سوراب میں احساس کفالت مستحقین کو رقوم ادائیگی کا عمل خوش اسلوبی کے ساتھ جاری، متعلقہ آفیسر اور انتظامیہ کی موثر نگرانی کی بدولت کٹوتی سمیت کسی بھی شکایت کے خلاف بروقت کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، مستحقین کے ساتھ عملہ کا رویہ اور رہنمائی تسلی بخش ہے، ادائیگی سنٹر پر موجود مستحق خواتین کے تاثرات، رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی طرح سوراب میں بھی احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحق خواتین کو رقوم کی ادائیگی کے نئے مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے تاہم دیگر کئی اضلاع کے برعکس سوراب میں یہ عمل نہ صرف خوش اسلوبی کے ساتھ جاری ہے بلکہ احساس کفالت کے مقامی آفیسر علی احمد زہری اور سوراب انتظامیہ yکی خصوصی کاوشوں، ذاتی دلچسپی اور موثر نگرانی کی بدولت رقوم میں سے کٹوتی سمیت کسی بھی قسم کی شکایات کا سامنے آنا حوصلہ افزا حدتک کم ہے ، گورنمنٹ ہائی سکول سوراب کے عقب میں واقع مختص سنٹر میں ضلع بھر کے تمام علاقوں سے آنے والی نامزد خواتین کو ضروری کاروائی کے بعد شفاف انداز میں ان کی رقم کی ادائیگی کی جارہی ہے، اس سلسلے میں سنٹر میں سیکورٹی انتظامات اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے لیویز اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں،اپنے رقوم کے حصول کے لئے آنے والی خواتین کی تاثرات کے مطابق دیگر علاقوں کے اعتبار سے سوراب میں انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا نہیں پڑ رہا اور نہ ہی یہاں ان سے ناجائز کٹوتی کی جاتی ہے ،کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ آفیسر کی جانب بروقت نوٹس لیکر ادائیگی پر مامور افراد سے پوچھ گچھ اور ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے جوکہ قابل تحسین عمل ہے جس سے مستحقین کی اطمینان میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں