ڈپٹی کمشنر سوراب جلال الدین خان کاکڑ کی صحافیوں سے امن و امان کے متعلق اہم بیٹھک علاقہ کے حالیہ صورتحال کے حوالے سے صحافیوں کو بریفنگ دیدی

ہفتہ 23 اپریل 2022 00:29

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2022ء) ڈپٹی کمشنر سوراب جلال الدین خان کاکڑ کا سوراب و گدر کے صحافیوں سے ضلع سوراب کے امن و امان کے متعلق اہم بیٹھک علاقہ کے حالیہ صورتحال کے حوالے سے صحافیوں کو بریفنگ دیدی تفصیلات کے مطابق بروز جمعہ ڈپٹی کمشنر سوراب جلال الدین خان کاکڑ نے اپنے آفس میں ضلع سوراب کے امن و امان کے متعلق سوراب و گدر کے سینئر صحافیوں سے بیٹھک کی جن میں سینئر صحافی امان صابر،سراج احمد بلوچ،محمد نعیم ریکی،سوشل ایکٹوسٹ رشید عاطف ،جبران احمد،محبوب احمد سمیت دیگر سوشل ایکٹوسٹس شامل تھے جہاں ڈپٹی کمشنر سوراب جلال الدین خان کاکڑ نے کہا کہ سوراب علاقہ میں امن وامان قائم کرنا میرا اولین ترجیح ہے میں ہر صورت میں ضلع بھر میں جرائم کے خاتمے کے لیے بھرپور کردارادا کرونگاویسے لیویز فورس اور پولیس فورس کا اپنا اپنا ایریاز ہوتے جہاں وہ اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں لیکن موجودہ صوتحال کے پیش نظر ہم لیویز فورس سوراب سٹی کے مختلف ایریاز جن میں کلی دمب,کلی رودینی,کلی سراخ،کلی میروانی،کلی نغارڈ سمیت دیگر علاقوں میں پولیس فورس کے ساتھ ان کی مدد کے لیے ہم تعاون کر رہے ہیں کم از کم اب تک لیویز فورس سوراب کے 25 سے 30 جوان گاڈی اور موٹر سایئکلوں پر گشت کر رہے ہیں جو ہر لمہ شہریوں کو تحفظ دینے میں مصروف عمل ہیں انہوں نے مز ید کہا کہ جرائم کے خاتمہ اور امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے شہریوں کے تعاون کی بھی بے حد ضرورت ہے جو مشکوک اور جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرکے امن کی فضا برقرار رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں