سوراب:گدر میں پیرحیدرشاہ کے مقام پر ایکسائز کی ناجائز بھتہ وصولی کا سلسلہ جاری

چیف سیکرٹری کی احکامات پر لیویز کے ہٹائے گئے چیک پوسٹ پر ایکسائز دوبارہ ناکہ قائم کرکے گاڑیوں سے بھتہ وصول کرنا صوبائی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے

جمعہ 22 اپریل 2022 23:44

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2022ء) گدر میں پیرحیدرشاہ کے مقام پر ایکسائز کی ناجائز بھتہ وصولی کا سلسلہ جاری ، چیف سیکرٹری کی احکامات پر لیویز کے ہٹائے گئے چیک پوسٹ پر ایکسائز دوبارہ ناکہ قائم کرکے گاڑیوں سے بھتہ وصول کرنا صوبائی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے، وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری بلوچستان ہمیں اس ظلم سے نجات دلائیں، متاثرہ ڈرائیوز کی اپیل، پنجگور سے چھوٹی گاڑیوں کے زریعے ڈیزل اور دیگر اشیا لاکر اپنا گزر بسر کرنے والے ڈرائیوز نے وزیراعلی اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ انہیں سوراب میں ایکسائز کے ظالمانہ بھتہ خوری سے نجات دلائیں، متاثرہ طبقہ کے مطابق پیرحیدرشاہ گدر کے مقام پر چیف سیکرٹری کے حکم سے ہٹائے گئے لیویز چیک پوسٹ پر ایکسائز اہلکار دوبارہ ناجائز ناکہ قائم کرکے بھتہ وصولی کا بازار گرم کرچکے ہیں جہاں پنجگور سے ڈیزل اور دیگر سامان لانے والی بڑی گاڑیوں سے روزانہ لاکھوں روپے بھتہ جمع کرنے کے باوجود چھوٹی گاڑی مالکان کو بھی معاف نہیں کیا جاتا اور ایکسائز محکمہ کے نام پر ان سے زبردستی بھتہ وصول کیا جا تا ہے نہ دینے کی صورت میں انہیں تشددکا نشانہ بنانے سے بھی گریز نہیں کرتے، اس حوالے سے وہ مسلسل صدائے احتجاج بلند کررہے ہیں مگر کوئی ان کی فریاد سننے کے لئے تیار نہیں، انہوں نے وزیر اعلی ،کورکمانڈر اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ انہیں سوراب میں ایکسائز کی ظالمانہ بھتہ خوری سے اور ان کے پیرحیدرشاہ گدر میں قائم ناجائز ناکے پر کی جانے والی تشدد و زیادتیوں سے نجات دلائی

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں