سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کی سوراب آمد، مختلف فوتگیوں پر لواحقین سے تعزیت کی

ہفتہ 7 مئی 2022 23:25

سوراب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماسابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کی سوراب آمد، مختلف فوتگیوں پر لواحقین سے تعزیت کی سیاسی قبائلی و علاقائی سے ملاقات اور بلدیاتی انتخابات کے لئے پارٹی کے نامزد امیدواروں ٹکٹیں بھی تقسیم کی، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری ایک روزہ دورہ پر سوراب پہنچ گئے، سوراب آمد پر قبائلی سیاسی شخصیات نے کثیر تعداد میں ان کا استقبال کیا، بعدازاں پیپلز پارٹی سوراب کے ضلعی صدر لالا خدا بخش زہری کی رہائش گاہ پر جمع ہونے والے علاقے کے سرکردہ قبائلی سیاسی علاقائی عمائدین نے چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری سے ملاقات کی جبکہ اس موقع پر انہوں نے پارٹی کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے لئے نامزد امیدواروں میں ٹکٹیں بھی تقسیم کی، علاوہ ازیں سابق وزیر اعلیٰ نے اپنی سوراب آمد کے موقع پرڈی ایچ او ڈاکٹراسلم ملازئی،پروفیسر محمداکبر ملازئی،انجینئر غلام سرور ملازئی،واٹر مینجمنٹ آفیسر محمد ایوب ملازئی کے بھائی ڈاکٹر محمد اقبال ملازئی کی وفات پر،میر رسول بخش رودینی سے ان کے بھائی میر عبدالسلام رودینی کی وفات پر اور سینئر صحافی اسماعیل رودینی سیان کے والد ملک محمد ابراھیم رودینی کی وفات پر ان کے گھر جاکر تعزیت اور مرحومین کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی، اس دوران علاقے کے سرکردہ سیاسی شخصیات سمیت انتظامیہ آفیسران بھی ان کے ہمراہ تھے، پاکستان پیپلز پارٹی سوراب کے ضلعی صدر لالا خدا بخش زہری کی جانب سے چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا گیا جبکہ سابق وزیر اعلیٰ کی سوراب آمد کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں