اعلی حکام کے واضح احکامات کے باوجود سوراب میں کسٹم اور ایکسائز کی بھتہ خوری کا سلسلہ تھم نہ سکا

جمعرات 23 جون 2022 23:05

سوراب(آن لائن) اعلی حکام کے واضح احکامات کے باوجود سوراب میں کسٹم اور ایکسائز کی بھتہ خوری کا سلسلہ تھم نہ سکا، پرائیویٹ افراد کے زریعے غیرملکی تیل اور دیگر اشیا اسمگلنگ کرنے والوں سے روزانہ لاکھوں روپے بھتے کے مد میں جمع کرکے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جارہا ہے،مگر پوچھنے والا کوئی نہیں، سوراب میں تعینات نہ صرف کسٹم اور ایکسائز کے آفیسرز اور اہلکار ناجائز آمدنی سے اربوں روپوں کے اثاثے بناچکے ہیں بلکہ ان کے سول کارندے بھی کروڑوں مالیت کے مکان اور انتہائی مہنگی گاڑیوں کے مالک بنے ہوئے ہیں، نشاندہی کے باوجود نیب سمیت متعلقہ محکموں کے اعلی حکام بھی خاموش،واضح رہے کہ سوراب میں نہ صرف قومی آرسی ڈی شاہراہ پر کسٹم کی چیک پوسٹ قائم کرکے وہاں بھتے کے عوض اسمگلروں کو بآسانی گزرنے کی اجازت دی جاری ہے بلکہ سوراب میں دیگر مختلف مقامات پر ان کے کارندے کھڑے ہوکر بھتہ وصول کرتے نظر آتے ہیں،اسی طرح پیر حیدر شاہ گدر کے مقام پر ایکسائز کے ناکے پر روزانہ لاکھوں روپے کا بھتہ جمع کیا جارہا ہے، اس کے بدلے میں غیرملکی اشیا اسمگلنگ کی حوصلہ افزائی کرکے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں