قلات پولیس میں نئے ترقی پانے والے اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

پیر 4 جولائی 2022 18:00

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2022ء) قلات پولیس میں نئے ترقی پانے والے اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں ایس پی قلات عبدالروف بڑیچ ڈی ایس پی منظور احمد مینگل ایس ایچ او عبدالمجید رئیسانی لائن آفیسر جمعہ خان جبکہ سیاسی پارٹیوں کے رنماوں میں سردارزادہ نعیم دہوار صالح خلجی اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر ایس پی قلات عبدالروف بڑیچ نے نئے ترقی پانے والے حوالداروں ندیم دھوار محمد علی حاجی عبدالکریم بشیراحمد رسول بخش اور نصیر احمد کو اے ایس آئی کے بیجز لگائے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی قلات عبدالروف بڑیچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قلات پولیس نے علاقہ میں امن وامان قائم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں