قلات میں زمیندار کسان اتحاد نے نیشنل ہائی وے کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا ،سڑک کی دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

پیر 4 جولائی 2022 23:07

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2022ء) قلات میں زمیندار کسان اتحاد کے سربراہ شہزادہ لعل جان احمد زئی کے سربراہی میں زمینداروں اور قلات کے سیاسی جماعتوں کی جانب سے کیسکو کے ناروا سلوک کے خلاف قلات میں نیشنل ہائی وے سموار کی صبح آٹھ بجے رکاوٹیں کھڑی کرکے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے جام کیا گیا جس کے باعث سڑک کی دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی، مسافر گاڑیوں اور پرائیویٹ گاڑیوں میں ہزاروں مسافر پھنس کر رہ گئے، دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے زمیندار کسان اتحاد کے مرکزی صدر شہزادہ لعل جان احمد زئی و دیگر زمیندار رہنماوں میر منیر احمد شاہوانی، حاجی عزیز مغل، میر منیر احمد لانگو، حاجی غلام نبی مینگل، علی محمد نیچاری، عبدالحفیظ عمرانی، مفتی ابوبکر، سیاسی رہنماوں پرنس آغا قلندر خان احمد زئی، میر قادر بخش مینگل، میر سہراب خان مینگل، حافظ قاسم لہڑی، میر عبداللہ لانگو، کامریڈ ظہور بلوچ، احمد نواز بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیسکو کی جانب سے فورس لوڈشیڈنگ و طویل و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے زمہندار نان شبینہ کے محتاج ہوکر رہ گئے ہیں ہمارے تمام جائز مطالبات تسلیم کئے جائے، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید مقصود شاہ، ایکسیئن کیسکو حاجی عبدالقیوم بنگلزئی، ایس ڈی او عیسی جان بنگلزئی و دیگر نے مظاہرین سے مذاکرات کئے اور زمینداروں کو سی او کیسکو سے فون پر رابطہ کروایا اور یقین دہانی کرائی کہ دیہی علاقوں کو 5 گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی اور فورس لوڈشیڈنگ بھی ختم کی جائیگی قلات کے زمیندار اور آل پارٹیز کے ہمراہ 7 جولائی کو ایک وفد کی صورت میں سی او کیسکو بلوچستان سے ملاقات بھی کرکے مسائل پر تفصیلی گفتگو اور انہیں حل کرینگے اس یقین دہانی و مذاکرات کے بعد ہڑتال کرکے روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں