قلات،حکومت کی عدم توجہی کے باعث زراعت کا شعبہ بری طرح متاثر

قلات میں کولڈ اسٹوریج تعمیر سمیت دیگر مسائل حل کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں تاکہ زمینداروں کو ریلیف مل سکیں، زمینداروں کا صوبائی حکومت سے مطالبہ

ہفتہ 13 اگست 2022 19:02

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2022ء) بلوچستان کے تاریخی شہر قلات سیب کی پیداوار کے حوالے دنیا بھر میں مشہور ہے، قلات کے نواحی گاوں توک کی سیب اپنی رنگت اور زائقے کے حوالے سے ملک میں بے حد پسند کیا جاتا ہے یہاں کے لوگوں کا گزر بسر و زریعہ معاش زراعت پر منحصر ہیں، حکومت کی عدم توجہی کے باعث زراعت کا شعبہ بری طرح متاثر ہورہا ہے، جبکہ موسمی حالات، ضلع میں کولڈ اسٹوریج کی عدم تعمیر و یہاں کی پھلوں کو بیرون ممالک لے جانے میں حکومتی عدم دلچسپی سے مقامی زمیندار، باغ مالکان و ٹھیکداران کو نقصانات کا سامنا ہوتا ہے، دوسری جانب گزشتہ طویل خشک سالی کی وجہ سے پانی کی سطح نیچے گرنے سے تقریبا 600 سے لیکر 8 سو فٹ سے زمیندار پانی نکال رہے ہیں جبکہ کھاد اور یوریا کی قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے زمیندار خریدنے سے قاصر ہیں اور حکومت کی طرف سے زمینداروں کو کوئی سبسڈی نہیں دی جارہی اگر حکومت بلوچستان کے سیب کو باہر ممالک ایکسپورٹ کیا جائے تو زمینداروں کو کافی منافع ہوگا پھلوں کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے زمینداروں کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے زمیندار مجبورا سولر سسٹم لگار ہے ہیں جوکہ بہت مہنگی ہے حکومت نے زمینداروں کے لئے سولر سسٹم کا اعلان کیا مگر آج تک عمل درآمد نہیں ہو رہا، توک سمیت قلات کے زمینداروں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ قلات میں کولڈ اسٹوریج تعمیر سمیت دیگر مسائل حل کیلئے عملی اقدامات کئے جائے تاکہ زمینداروں کو ریلیف مل سکیں۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں