قلات اسکائوٹس کی جانب سے جشن آزادی کی مناسبت سے خضدارمیںتقریب کا انعقاد کیا گیا

اتوار 14 اگست 2022 19:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2022ء) قلات اسکائوٹس کی جانب سے خضدار میں جشن آزادی کی مناسبت سے خضدارمیںتقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تقریب کا آغاز پر چم کشائی سے کیاگیا ، جس کے بعد کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس کرنل ضمیر الحسن نے شرکاء کو چیف آر می اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام پڑھ کر سنایا ، اس موقع پر ایف سی پبلک اینڈ کالج خضدار میں مختلف یونیو سٹیز، کالجز، اسکولز کے طلباء اور اساتذہ نے تقریب میں شر کت کی، تقریب میں طلباء نے ملی نغمے ، ٹیبلوز اور تقاریر پیش کی گئیں ،تقریب میں یوم آزادی کی منا سبت سے انگریزی اور اردو تقاریر مقابلوں میں پہلی، دوسری اور تیسر ی پو زیشن ،انٹر اسکولز اور انٹر کالجز کرکٹ ٹورنامنٹ میں رنر اپ اور ونر،اسکولز، کالجزاور یو نیو رسٹیز کے میل اور فی میل اسٹو ڈنٹس کے بیڈ منٹن ٹونامنٹ کے رنر اپ اور ونر اوربورڈ کے امتحانات میں پو زیشن حاصل کر نے ایف سی پبلک اسکول کے طلباء میں کیش ، انعامات اور سر ٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے ۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں