قلات میں کھیل زوال پذیری کی جانب گامزن ہے،ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن قلات

محکمہ کھیل کی عدم دلچسپی کی وجہ سے اسٹیڈیم مکمل تباہ ہوچکا ، مستقبل کے سفیروں کی ٹیلنٹ ضائع ہورہاہے، سیکرٹری میر محمد اکبر رودینی

ہفتہ 13 اگست 2022 18:59

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2022ء) ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن قلات کے سیکرٹری میر محمد اکبر رودینی نے کہا ہے کہ قلات میں کھیل زوال پذیری کی جانب گامزن ہے، بلوچستان کی سطح پر واحد خوبصورت تعمیر شدہ خان میر احمد یارخان فٹبال اسٹیڈیم حکومتی و محکمہ کھیل کی عدم توجہی کے باعث تمام تر بنیادی سہولیات سے یکسر محروم ہیں، محکمہ کھیل کی عدم دلچسپی کی وجہ سے اسٹیڈیم مکمل تباہ ہوچکا ہے گراونڈ کی گراسی پویلیئن کی خستہ حالی، چپڑاسی، چوکیدار تعینات نہ ہونے کی وجہ سے اسٹیڈیم مکمل ناکارہ ہوچکا ہے، ہمارے مستقبل کے سفیروں کا ٹیلنٹ ضائع ہورہا ہے، اور ہمارے نوجوان نسل اب منفی سرگرمیوں میں ملوث ہوچکی ہے جن کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قلات کا واحد فٹبال اسٹیڈیم خان میر احمد یارخان اسٹیڈیم میں چوکیدار چپڑاسی نہ ہونے کی وجہ سے اسٹیڈیم بے یارو مددگار ہے گراونڈ کے سامان ٹیوب ویل کے سامان سب چوری ہوچکے ہیں پویلیئن کی کھڑکیاں دروازے سمیت گیلری کے جنگلے سب توڑ دیئے گئے ہیں گراسی پانی نہ ہونے کی وجہ سے مکمل خشک ہوچکا ہیں باہر سے آنے والے مہمان ٹیموں کیلئے رہائش کی سہولت بھی اب میسر نہیں انہوں نے کہا کہ تاریخ میں قلات ایک ریاست رہا ہے تاریخی حیثیت کے باوجود اس دور میں ہر قسم کی سہولیات سے محروم ہیں انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کے واحد فٹبال اسٹیڈیم خان میر احمد یارخان اسٹیڈیم پر توجہ دے۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں