جعفر بزنس سسٹمز(JBS) کا پاکستان کو سر سبز بنانے کیلئے شجرکاری کو فروغ دینے کا پروگرام

ہفتہ 18 اگست 2018 17:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) جعفر بزنس سسٹمز(JBS) نے پاکستان کے 71ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان بھر میں شجرکاری کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ CSR کا حصہ ہونے کے طور پر JBS نے پاکستان میں ہریالی پھیلانے کے لئے اپنے صارفین کو مبارکباد دی کارڈز کے ہمراہ ہزاروں گل مریم کے بیج تحفے کے طور پر دیئے ہیں۔وہ لوگ جو اس مہم میں شرکت کرنا چاہتے ہیں اور پاکستان کوسرسبز بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، جعفر بزنس سسٹمزکے فیس بک پیج https://www.facebook.com/jbspakistan/ وزٹ کریں اور بیجوں کی درخواست کریں۔

جعفر بزنس سسٹمزکے ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر وقارالاسلام نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم (JBS) میں اپنے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ اپنی سرگرمیوں اور ماحول پر ان کے اثرات کے ذمہ دار ہیں، ہم جن معاشروں اور برادریوں کے ساتھ کام کرتے ہیں ان کو بہت قابل قدر تصور کرتے ہیں، ہم اپنی معاشرتی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہیں، ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ فنون میں سب سے بڑا فن یہ ہے کہ آپ دوسروں کی خدمت کرتے ہوئے خود کو وقف کر دیں۔

(جاری ہے)

جعفر بزنس سسٹمز اپنے CSR کے تحت ایک حصہ کے طور پر ماضی میں مختلف سرگرمیاں کرتا رہا ہے، وہ تعلیم اور صحت کے منصوبوں اور تنظیموں کو فنڈز فراہم کرنے میں گہری دلچسپی رکھتاہے،

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں