کراچی،سمندری جزیروں میں عرصہ دراز سے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف ماہی گیروں کا آئی سی آئی پل پرسخت احتجاج،واٹر بورڈ انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی

جمعہ 14 دسمبر 2018 21:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) ماہی گیر قدیم بستیوںکھڈہ لیار ی اورسمندری جزیروں میں عرصہ دراز سے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف ماہی گیروں کا آئی سی آئی پل پرسخت احتجاج،واٹر بورڈ انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی،40سال سے چوری کیے جانے والے پانی کی فوری فراہمی شروع نہ ہوئی تو ماہی گیر وزیراعلی ہاوس کا گھیراو کرنے پر مجبور ہونگے،واٹر کمیشن ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لے، ابو ذر ماڑی والا کا احتجاجی مظاہرین سے خطاب تفصیلات کے مطابق کراچی کی قدیم ماہی گیر بستی لیاری کھڈہ سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں نے جمعہ کے روز کراچی بونا فائیڈ فشر مینزیونٹی کے تحت آئی سی آئی پل پرپانی کی عدم فراہمی کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے پانی کی عدم فراہمی کے حوالے سے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور مظاہرین نے واٹر بورڈ کے خلاف سخت نعرے بازی کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چیئرمین فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی اور کراچی بونا فائیڈ فشر مین یونٹی کے مرکزی رہنما ابوذر ماڑی والا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہی گیروں کی قدیم بستی کھڈہ لیاری سمیت سمندری جزیروں اور دیگر آبادیاں بنیادی سہولت پینے کے پانی کو ترس رہی ہیں۔

گزشتہ 40سال سے ماہی گیر آبادیوں کا پانی چوری کیا جا رہا ہے۔اورواٹر بورڈ کی کرپٹ انتظامیہ اور نااہل بلدیاتی نمائندوں کے سر پر جوں تک نہیں رینگ رہی ۔اور واٹر بورڈ کے کرپٹ افسران نے ماہی گیروں کو مہنگا پانی خریدنے کے لیے ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑا ہوا ہے۔ماہی گیر رہنما ابو ذر ماڑی والا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو 70فیصد ریو نیو دینے والے شہرکراچی کو آباد کرنے والے ماہی گیروں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔

کراچی کی قدیم بستی کھڈہ لیاری میں بلوچ،سندھی ،کچھی کمیونٹی رہتی ہے جن کے ساتھ واٹر بورڈ انتظامیہ متعصبانہ رویہ روا رکھے ہوئے ہے۔ماہی گیر رہنماء ابوذر ماڑی والا نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ماہی گیر آبادیوں کا پانی عرصہ دراز سے واٹر بورڈ کی کرپٹ انتظامیہ چوری کرکے فیکٹریوں اور ٹینکر مافیا کو بیچ رہی ہے اس نا انصافی پر اب ماہی گیر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے چیف جسٹس پاکستان جناب ثاقب نثار اورواٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس امیر ہانی مسلم سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ واٹر بورڈ کی کرپٹ انتظامیہ کے خلاف تحقیقات کرکے انہیں کٹہرے میں لایا جائے اور ماہی گیروں کا بنیادی حق پینے کا پانی فوری فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جایئں۔ابوذر ماڑی والا نے واٹر بورڈ کے کرپٹ افسران اور حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ماہی گیر آبادیوں کو فوری طور پر پانی کی فراہمی شروع نہ ہوئی تو کراچی کے لاکھوں ماہی گیر وزیر اعلی ہاوس کا گھیراوء کرنے پر مجبور ہوں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں