کسانوں کا دھرنا ختم، وعدہ پورا نہ ہوا تو ہفتے بعد پھر دھرنا دیں گے،

کاشتکار کامیاب مذاکرات میں فیصلہ ہوا کہ 182 روپے فی من ہی میں گنا شوگر ملز کو بیچا جائے گا،میڈیا سے گفتگو

پیر 17 دسمبر 2018 23:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) سندھ حکومت اور کاشتکاروں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے، دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔کاشتکاروں نے کہاہے ایک ہفتے کا وقت دیا گیا ہے، وعدہ پورا نہ کیا گیا توپھر دھرنا دیں گے۔انہوں نے کہاکہ 130روپے فی من گنا خریدا جاتا ہے، مگر اس ریٹ میں ہمارا نقصان ہے۔

(جاری ہے)

سندھ بھر کے گنے کے کاشتاروں نے آواز اٹھائی تو ان کی دہائی سندھ اسمبلی تک پہنچی، وزیرِ زراعت اسماعیل راہو اور وزیر ناصر حسین شاہ سے مذاکرات ہوئے جو کامیاب ہوگئے۔

کامیاب مذاکرات میں فیصلہ ہوا کہ 182 روپے فی من ہی میں گنا شوگر ملز کو بیچا جائے گا، سندھ حکومت نے عملدرآمد کروانے کی حامی بھرلی ہے ۔کاشتکاروں نے کہاکہ وزراء نے وعدہ پورا نہ کیا تو پھر سے دھرنا دیں گے، اگر عدالت نے اسٹے آرڈر نہ دیا تو پیچھے ہٹ جائیں گے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں