گندم کے گوداموں کی فزیکل ویریفیکیشن کا عمل مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال

جمعرات مئی 23:00

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال نے کہا ہے کہ آئندہ پیر تک گندم کے گوداموں کی فزیکل ویریفیکیشن کا عمل مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے، زمینی حقائق سے برعکس رپورٹ دینے والے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ ہدایات انہوں نے محکمہ خوراک کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔

اجلاس میں سیکرٹری خوراک ہارون احمد، ڈائریکٹر فوڈ سندھ سید افضال احمد، تمام ریجنل ڈپٹی ڈائریکٹرز اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال نے کہا کہ ڈویژنل افسران نے ہدایات پر عمل نہ کیا تو ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فلور مل مالکان محکمہ خوراک کے اربوں روپے کے نادہندہ ہیں ان سے بقایا جات کی وصولی کا عمل تیز کیا جائے اور 10 روز میں مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے گندم کی بین الصوبائی نقل وحمل پر پابندی عائد کردی ہے اس پابندی کو یقینی بنایا جائے اور سرحدی اضلاع کے افسران ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے گندم کی دیگر صوبوں کو ترسیل پر کڑی نظر رکھیں۔ صوبائی وزیر خوراک نے ہدایت کی کہ تھر کے قحط متاثرین کو گندم کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments