سندھ حکومت کی شجر کاری مہم صوبے بھر میں کامیابی سے جاری ہے،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

بچے ہمارا مستقبل ہیں ہمیں ماحول کو بہتر بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہیں ،مشیر ماحولیات سندھ

منگل 15 اکتوبر 2019 16:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) ترجمان سندھ حکومت، مشیر ماحولیات، قانون و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی شجر کاری مہم صوبے بھر میں کامیابی سے جاری ہے ہمیں لگائے گئے درختوں کی نگہداشت بھی کرنا ہے جس کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی آگے آنا ہوگا وہ گزشتہ روز شاہ فیصل کالونی میں شجر کاری مہم کے تحت نیم کے درخت لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی شہریار میمن سمیت دیگر موجود تھے شجرکاری تقریب میں اسکولوں کے طلبا و طالبات نے بھی حصہ لیا اور بیرسٹر مرتضی وہاب کے ہمراہ درخت لگائے بچوں نے قومی پرچم تھامے ملی نغمے پیش کئے بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ہمیں ماحول کو بہتر بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہیں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے تحت صوبے بھر میں شجر کاری مہم کامیابی سے جاری ہے ہم نے اپنے صوبے کے گلی محلوں اور شاہراہوں کو سرسبز و شاداب بنانا ہے عوام شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ میں بھرپور تعاون پر تعلیمی اداروں اور مختلف برادریوں کا شکر گزار ہوں جو سندھ حکومت کی شجر کاری مہم میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں مشیر ماحولیات سندھ نے کہا کہ پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ہمیں انکی آبیاری بھی کرنا ہے ہمیں پودوں کی حفاظت بھی کرنا ہے تاکہ یہ تناور درخت بن سکیں اور ہمارے ماحول کو صاف ستھرا با سکیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں