رواں برس کھاد کی برآمدات سے 21 کروڑ ڈالر کی آمدنی متوقع

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) رواں برس کھاد کی برآمدات سے 21 کروڑ ڈالر کی آمدنی ہو سکتی ہے، فرٹیلائزرمینوفیکچرز نے حکومت سے ملکی ضرورت سے زائد کھاد برآمد کرنے کی اجازت طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

کھاد تیار کرنے والی کمپنیوں کے مطابق رواں برس ملک میں فرٹیلائزرکی کل پیداوار 62 لاکھ ٹن رہے گی جبکہ اس کی طلب لگ بھگ 57 لاکھ ٹن ہے، پیداوار اور طلب کو مد نظر رکھتے ہوئے رواں برس اضافی 5 لاکھ ٹن کھاد موجود ہو گی۔

برآمدات سے 21 کروڑ ڈالر کا زر مبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے، فرٹیلائزر مینوفیکچرز نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہو کھاد کی برآمدات پر کوئی فیصلہ کر لیا جائے تو ملکی مفاد میں بہتر ہو گا۔یاد رہے کہ گذشتہ برس پاکستان نے 6 لاکھ 40 ہزار ٹن کھاد برآمد کی تھی جس سے ملک کو 15 کروڑ ڈالر کی آمدنی ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں