پہلی سہ ماہی،زرعی درآمدی بل میں65.10کروڑڈالراضافہ مجموعی حجم2.36ارب ڈالررہا

زیرتبصرہ مدت میں5گنا اضافے سے ایک لاکھ 57 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کی گئی، وفاقی ادارہ شماریات

بدھ 20 اکتوبر 2021 12:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں زرعی درآمدات کے بل میں 65کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اورحجم 2 ارب 36 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران یہ حجم ایک ارب 71 کروڑ ڈالر تھا۔

(جاری ہے)

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ سہ ماہی میں 5 گنا اضافے سے ایک لاکھ 57 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کی گئی جبکہ8 لاکھ 12 ہزار میٹرک ٹن پام آئل اور سویابین آئل درآمد کیا گیا ۔

حالیہ سہ ماہی میں 65 فیصداضافے سے 3لاکھ 33 ہزار میٹرک ٹن دالیں درآمد کی گئیں جبکہ40 فیصد اضافے سے 45 ہزار 432 میٹرک ٹن گرم مصالحہ درآمد کیا گیا، چائے کی پتی کی درآمدات 68 ہزار 468 میٹرک ٹن رہیں، دیگر اجناس کا درآمدی بل77 کروڑ 15 لاکھ ڈالر رہا ۔جولائی تا ستمبر18.51 فیصد کمی سے 3 لاکھ 38 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی۔ بچوں کی خوراک کی درآمدات18.51 فیصدکمی سے 9 ہزار 546 میٹرک ٹن رہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں