کھادی ہر سال 14 اگست کو صارفین کی جانب سے کی جانے والی خریداری کی تمام رقم پاکستان کے لئے عطیہ کرے گا

جمعہ 17 اگست 2018 20:43

کھادی ہر سال 14 اگست کو صارفین کی جانب سے کی جانے والی خریداری کی تمام رقم پاکستان کے لئے عطیہ کرے گا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان کے صف اول کے فیشن برانڈ کھادی (Khaadi) نے منفرد انداز سے فراخدلی کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ برانڈ ہر سال یوم آزادی پر ہونے والی خریداری کی تمام رقم پاکستان کیلئے عطیہ کرے گا ۔کھادی میںمنعقد ہونے والی جشن آزادی کی تقریب کے دوران اس بات کا اعلان کیا گیا۔ کھادی کے بانی اور سی ای او شمعون سلطان نے اس موقع پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’ جب تک کھادی قائم ہے، ہم 14 اگست کوہونے والی فروخت کی تمام رقم پاکستان کو عطیہ کریں گے۔

اس دن کمائی گئی رقم پاکستان کی ملکیت ہے اور اس پر پر ہمارا کوئی حق نہیں ہے۔ ‘‘ گذشتہ سال متعارف کروائی گئی"#MeinBhiPakistanHoon" کی ٹیگ لائن کے اپنے خیال کو مزید تقویت دیتے ہوئے برانڈ نے اپنی اس سال کی یوم آزادی کی کیمپین پاکستان کو واپس دینے کی سوچ پر مرتب کی تھی اور ہیش ٹیگ تبدیل کر کے #HumBhiPakistanHain کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

صارفین سے ملکی سطح کے پانچ اہم مسائل پانی، صحت، تعلیم، صفائی ستھرائی اور ماحولیات کے شعبوں میں سے کسی ایک میں عطیات دینے کیلئے رائے مانگی گئی تھی ۔

صارفین کی رائے کے مطابق پانی سب سے اہم شعبہ ہے۔ اس تناظر میں کھادی نے اعلان کیا ہے کہا آدھی رقم سپریم کورٹ آف پاکستان کے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کی تعمیر کے لئے اور باقی رقم ایک ٹرسٹ میں رکھی جائے گی جو پاکستان کی بہتری کیلئے استعمال کی جائے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں