جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں 9فروری سے شروع ہونے والی عالمی کنزیومر گڈز نمائش میں پاکستان سے 11کمپنیاں شرکت کریں گی

منگل جنوری 14:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جنوری2018ء) جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں 9فروری سے شروع ہونے والی عالمی کنزیومر گڈز نمائش میں پاکستان سے 11کمپنیاں شرکت کریں گی ۔

(جاری ہے)

اس پانچ روزہ نمائش میں لیونگ اور ڈائننگ کے شعبہ جات میں کٹلری ،ہینڈی کرافٹ ،کراکری ،کچن آئٹمز،کنزیومر گڈزاور دیگر مصنوعات کی نمائش کی جائیگی ،نمائش میں ٹڈاپ کی جانب سے پاکستان پویلین کا بھی انعقاد کیا جائیگا جبکہ شریک ہونے والی پاکستانی کمپنیوں کو سبسڈی بھی فراہم کی جائیگی۔ ،نمائش میں بڑے خریدار چین ،فرانس، برطانیہ،امریکا ، اٹلی، اسپین، سوئٹزر لینڈ، اٹلی ،جنوبی کوریا،ترکی اور ہالینڈ سے شریک ہونگے ،پاکستانی کمپنیاں ہینڈی کرافٹس،کٹلری اور کچن ایسیسریز نمائش کیلئے پیش کریں گی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments