میٹکو فوڈ کے آئی پی او کی فروخت 29جنوری سے ہوگی

کمپنی کے 25فیصدحصص 26روپے کی قیمت پر فروخت کیے جا ئیں گے 75کروڑ77لاکھ روپے سے زائد کا سرمایہ حاصل ہوگا، جاوید غوری

منگل 16 جنوری 2018 14:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2018ء)میٹکو فوڈز لمیٹڈ کے آئی پی او پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں29جنوری کو فروخت کیلئے پیش کیے جائینگے ،کمپنی کے چیئرمین جاوید غوری کے مطابق میٹکو فوڈز لمیٹڈ کے 25فیصد حصص 29اور 30جنوری کو اسٹاک مارکیٹ میں عوامی فروخت کیلئے پیش کیے جائینگے اور یہ سال 2018کا پہلا آئی پی او بھی ہوگا،انہوں نے بتایا کہ میٹکو فوڈز لمیٹڈ نے پورٹ قاسم پر رائس گلوکوز کا دوسرا یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اس سے قبل رائس گلوکوز کا پہلا یونٹ کراچی کے علاقے گلشن معمار میں کام کررہا ہے ،کمپنی کے حصص کی فلور پرائس26روپے مقرر کی گئی ہے ،ادارے کے آئی پی او کیلئے ایم سی بی بک رنراور عارف حبیب نے بطور کنسلٹنٹ کردار ادا کیا ہے ، کمپنی کے 25فیصد یعنی دوکروڑ91لاکھ43ہزار حصص 26روپے کی قیمت پر فروخت کیے جائینگے جس سے 75کروڑ77لاکھ روپے سے زائد کا سرمایہ حاصل کیا جائیگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں