روپے کی قدر میں تاریخی کمی،

ڈالر 125.50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے اضافے کے بعد روپیہ دبا ئو کا شکار

پیر 16 جولائی 2018 12:06

روپے کی قدر میں تاریخی کمی،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ، امریکی ڈالر 4 روپے اضافہ کیساتھ 125 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔انٹر بینک فارن ایکسچینج مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ایک ڈالر 125.50 پیسے کا ہوگیا۔

(جاری ہے)

کاروبار کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قیمت 126 روپے تک بھی پہنچی جب کہ فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ کھلنے پر ڈالر 128 روپے ہونے کے اندازے ہیں۔

جمعے کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر 121 روپے 54 پیسے کا تھا جس میں اضافے کے بعد روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور ادائیگیوں کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی آرہی ہے۔یاد رہے کہ رواں سال کی ابتدا میں کاروبار کے دوران ڈالر 110 روپے 50 پر ٹریڈ کر رہا تھا اور مختلف اوقات میں اس میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں