24گھنٹے میں کھادی کے برانڈ چیپٹر ٹو کے تین اسٹورز کا آغاز

اسلام آباد، لاہور اور آن لائن اسٹورز میں منفرد ملبوسات ، دیگر اشیاء کی فراہمی شروع ہوگئی

بدھ 18 جولائی 2018 23:47

24گھنٹے میں کھادی کے برانڈ چیپٹر ٹو کے تین اسٹورز کا آغاز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) کھادی نے 24 گھنٹے میں ہاتھ سے بنے تیار اور مختصر ڈیزائن سے مزین ملبوسات اور دیگر اشیاء کی فراہمی کے لئے اپنے نئے برانڈ چیپٹر ٹو کے تحت اسلام آباد، لاہور اور آن لائن (chapter2.com )کانسیپٹ اسٹور زکا آغاز کیا ہے۔ ان دو شہروں کے اسٹورز کا مشترکہ رقبہ 6931 اسکوائر فٹ پر محیط ہے جبکہ آن لائن اسٹور پاکستان بھر میں موجود صارفین کو چیپٹر ٹو کے منفرد اسٹائل اور وضح قطع کے حامل دیدہ زیب رنگوں میںدستیاب ملبوسات تک با آسانی رسائی فراہم کرتا ہے۔

کھادی کے سی ای او شمعون سلطان نے کہا، "چیپٹر ٹو اسٹورز کو ایسے تیار کیا گیا ہے جو دیکھنے میں آرٹ کا شاہکار نظر آئیں اور اسکے ساتھ وہاں موجود کپڑوں کا خوبصورت امتزاج نظر آئے۔

(جاری ہے)

ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے صارفین کو اس بات کا احساس ہو کہ وہ جو ملبوسات پہنے ہوئے ہوں وہ موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق ہوں۔ اب تک ہاتھ سے بنے کھادی کے روایتی ملبوسات کے لئے عوام کی پزیرائی غیرمعمولی ہے۔

ہم بیک وقت دو نئے مقامات سے اسٹور کا آغاز کرنے پر انتہائی پرجوش ہیں۔" چیپٹر ٹو نے گزشتہ سال بھاری ڈیزائن، مختلف رنگوں اور پرنٹس سے آراستہ ملبوسات کے برخلاف مختصر ڈیزائن پر مبنی ملبوسات متعارف کرواکر مقامی فیشن کو ایک منفرد راہ فراہم کردی ہے ۔ برانڈ خواتین کے لئے نفیس، بولڈ اور عصر حاضر کے اسٹائلز پر مبنی ملبوسات پیش کررہا ہے۔ چیپٹر ٹو کی خاص مصنوعات میں خواتین کے ملبوسات، بیگز اور جوتے شامل ہیں جبکہ ہوم ٹیکسٹائل، جیولری اور سرامکس جیسی مصنوعات بھی مختلف آرٹسٹوں کے اشتراک کے ساتھ تخلیقی انداز سے تیار کی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں