بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںمزید5ڈالرکی کمی

جمعرات 16 اگست 2018 18:24

بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںمزید5ڈالرکی کمی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںمزید5ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی، اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا100روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںمزید5ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1185ڈالرسے گھٹ کر1180ڈالرہوگئی۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں86روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت54450روپے سے بڑھ کر54550روپے اور دس گرام سونے کی قیمت46682روپے سے بڑھ کر46768روپے ہوگئی۔جمعرات کو چاندی کی فی تولہ اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میںفی تولہ قیمت730روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت625.85روپے پر مستحکم رہی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں