ایڈٹکو نے ایشیاء میں سال کی بہترین ٹیلی کام ٹاور کمپنی ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا

جمعہ 17 اگست 2018 17:01

ایڈٹکو نے ایشیاء میں سال کی بہترین ٹیلی کام ٹاور کمپنی ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) ایڈٹکو گروپ ) ("edotco"،انٹگریٹڈ ٹیلی کمیونیکشن انفراسٹریکچر سروس کمپنی نے فروسٹ اینڈ سولیوان کی جانب سے ایشاء میں سال 2018کی سب سے بہترین ٹیلی کام ٹاور کمپنی ہونے کا خوش آئند اعلان کر دیا۔ایشیاء پسیفیک سطح پر دوسری مرتبہ کمپنی نے یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے ، جبکہ سال 2016میں کمپنی کو جنوب مشرقی ایشیا ء کی بہترین ٹیلی کام کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، سی ای او ، ایڈٹکو گروپ ، سریش سیدھو نے کہا -"فروسٹ اینڈ سولیوان کی جانب سے مسلسل تیسری مرتبہ اعزاز ملنے پر ہمیں فخر ہے ۔یہ ایوارڈ بہترین انفراسٹریکچر کی تعمیر او ر اس کو منعظم کرنے کی ہماری کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔ یہ ایوارڈ ٹیلی کمیونیکیشن کے ایکو سسٹم میں ہمارے عزم اور قومی ترقی کے لیے ہماری کوششوں کا اعتراف کرتا ہے جن ملکوں میں ہم سروسز فراہم کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

-" ایوارڈگزشتہ شام شنگریلا ہوٹل ، سینگاپور میں ہونے والی فروسٹ اینڈ سولیوان کی سالا نہ بہترین پریکٹسز ایوارڈ کی تقریب میں پیش کیا گیاتھا۔یہ ایوارڈ مخصوص کاروباری سیکٹر میں کمپنیز کی ترقی اور ان 2017میں انڈسٹری کی بحالی کے لیے ان کی کوششوں کا اعتراف کرتا ہے ۔اس موقع پر اپنے خیا لات کا اظہار کرتے ہوئے ، وائس پریزیڈنٹ ، آئی سی ٹی ، فروسٹ اینڈ سولیوان ، اجے سندر نے کہا -"ایڈوٹکو نے سروس ڈلیوری کے ساتھ ساتھ جدت اور استحکام کے شعبوں میں قیادت کا کردار ادا کیا ہے ۔

صرف ایک سال میں انہوں نے پہلے بانس کے ٹاور کو کامیابی کے ساتھ کمرشل کر دیا جو کہ 2017میں شروع کیا گیا تھااور اب تک آٹھ مزید لگا دیے گئے ہیں۔یہ ایوارڈ کمپنی اور اس کی ٹیم کی سال 2018میں بہترین کوششوں کا اعتراف کرتا ہے ۔یہ ایوارڈ اس سال کی عظیم کامیابیوں کی نشاندہی کرتا ہے اور ہم امید کرتے ہیں یہ مسلسل ان کو متاثر کرتے رہیں گی۔" سی ای او ، ایڈٹکو ، سریش سیدھو نے مزید بات کرتے ہوئے کہا ''سال 2017میں ایڈٹکو کے معاہدوں میں 18%کا اضافہ ہوا جو ہمارا اب تک کا سب زیادہ 1.57 کا تناسب ہے ۔

پاکستان میں ٹینزانائیٹ ٹاورز کا حصول ہمارا ایک اہم قدم ہے ۔ میں یہ ایوارڈ ایڈٹکو کی عظیم ٹیم کے نام کرتا ہوں ۔ان کے عزم اور عالمی معیار کے نتائج کی وجہ سے ہم ان خطے میں مضبوط ہوئے ہیں اور جدید حل فراہم کرنے کی وجہ سے دنیا بھر کی ٹاور کمپنیز کے لیے معیار قائم کیا ہے ۔ اگلے کچھ ماہ میں اپنے صارفین کے لیے کاروبار میں مزید جدت لانے اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے میں بہت پر جوش ہوں۔

"فروسٹ اینڈ سولیوان کی تجزیاتی ٹیم نہایت جامعہ طریقہ کار سے ہر سال ایوارڈ کے شعبے کا جائزہ لیتی ہے جس میں مارکیٹ کے ابھرتے ہوئے رجحانات اور زمینی حقائق کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔ مختصر فہرست میں آنے والی کمپنیوں کی تشخیص ان کی مارکیٹ میں موجود اصل کارکردگی کی بنیاد پر کی جاتی ہے جس میں مارکیٹ شیئر ،آمدنی میں ترقی، مصنوعات میں جدت ، مارکیٹنگ حکمت عملی اور کاروبار کے فروغ کی حکمت عملی شامل ہو تی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں