مقامی کرنسی مارکیٹوں میں غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدرمیں کمی

جمعہ 17 اگست 2018 21:19

مقامی کرنسی مارکیٹوں میں غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدرمیں کمی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدرمیں کمی کارجحان رہا،جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں45پیسے کااضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر،یورو،برطانوی پائونڈ،سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قدر میں اضافہ اور چینی یوآن کی قدر میں استحکام۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے جمعہ کوانٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدرمیں45پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید123.40روپے سے بڑھ کر123.85روپے اور قیمت فروخت123.50روپے سے بڑھ کر123.95روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی خرید میں50پیسے اور فروخت میں20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید121.00روپے سے بڑھ کر121.50روپے اورقیمت فروخت122.30روپے سے بڑھ کر122.50روپے ہوگئی۔

یوروکی قیمت خرید میں1.50روپے اور قیمت فروخت میں20پیسے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خریدمیں2.00روپے اورقیمت فروخت میں25پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید133.50روپے سے بڑھ کر135.00روپے اورقیمت فروخت139.80روپے سے بڑھ کر140.00روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید149.00روپے سے بڑھ کر151.00روپے اورقیمت فروخت156.00روپے سے بڑھ کر156.25روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قدرمیں20پیسے اوریواے ای درہم کی قدر میں30پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.20روپے سے بڑھ کر31.40روپے اورقیمت فروخت32.20روپے سے بڑھ کر32.40روپے اور یواے ای درہم کی قیمت خرید32.10روپے سے بڑھ کر32.40روپے اورقیمت فروخت33.10روپے سے بڑھ کر33.40روپے ہوگئی ۔جمعہ کوچینی یوآن کی قیمت خرید18.00روپے اور قیمت فروخت19.80روپے پرمستحکم رہی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں