ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

جمعہ 14 ستمبر 2018 23:34

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو سونا سستا ہو گیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کی کمی سے 1207 ڈالر ہو گئی جس کی وجہ سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں350روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے کراچی ،حیدرآباد ،لاہور ،ملتان ،فیصل آباد ،اسلام آباد ،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 59ہزار650روپے سے کم ہو کر59300روپے ہو گئی اسی طرح300روپے کی کمی سے ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت50ہزار840روپے ہو گئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں