سی این جی ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

گیس کی قیمتوں میں اضافے سے پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں 40 سے 50 فیصد اضافہ ہوجائیگا

منگل 18 ستمبر 2018 16:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) سی این جی ایسوسی ایشن نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گیس کی قیمت میں اضافے سے سی این جی سیکٹر میں سرمایا لگانے والوں کی نیندیں اڑ گئیں، سی این جی سٹیشنز اونرز سمجھتے ہیں کہ حکومتی فیصلے سے اس شعبے میں کی جانے والی جانے والی سرمایا کاری برباد ہوجائے گی اور وہ رل جائیں گے۔

(جاری ہے)

کیونکہ اس کی سب سے بڑی وجہ سی این جی کی قیمت پیٹرول سے زیادہ ہوجانے کا خدشہ ہے جس کے باعث عوام سی این جی کے بجائے پیٹرول کو ترجیح دیں گے، آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین غیاث پراچہ کے مطابق گیس کی قیمتیں کم رکھنے کے لئے ٹیکنالوجی کو تبدیل کرنا ہوگا جو اس وقت ممکن نہیں ہے۔گیس کی قیمتوں میں اضافے سے پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں 40 سے 50 فیصد اضافہ ہوجائے گا اور اس سے سب سے زیادہ غریب آدمی ہی متاثر ہوگا۔ موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت گیس کی قیمت میں اضافے کو فی الفور واپس لے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں