چاول کے برآمد کنندگان نے وزیر اعظم پاکستان سے مدد طلب کر لی

منگل 18 ستمبر 2018 16:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) چاول کے برآمد کنندگان نے کینیا میں پھنسے ہوئے کنٹینرز کی ریلیز کیلئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مدد طلب کر لی ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان کو لکھے گئے ایک خط میں رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے توجہ کینیا میں ڈیڑھ ماہ سے پھنسے ہوئے چاول کے کنٹینرز کی جانب کروائی اور ان چاول کے کنٹینرز کی جلد از جلد ریلیز کے حکومتی سطح پر اقدامات کرنے کی درخواست کی ہے ۔

کینیا کے کسٹم حکام نے گذشتہ ماہ سے امپورٹ پالیسی میں اچانک تبدیلی کرتے ہوئے چاول کیدرامدی کنٹینرز کی اگزامینشن کا فیصلہ کیا جس کے باعث پاکستان سے برآمد کئے جانے والے سے زائد چاول کے کنٹینر کینیا کی بندرگاہ ممباسا پر پھنسے ہوئے ہیں ۔ کینیا کے حکام کے پاس ایگزیمینیشن کی سہولیات بھی ناپید ہیں جس کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے اور کنٹینرز پر ڈیمرج لگ رہا ہے خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ یہ چاول کینیا کی جانب سے نامزد کردہ ایجنسیوں کی جانب سے سرٹیفیکیٹ جاری ہونے بعد برآمد کئے گئے تھے مگر ایک بار پھر فیصد ایگزیمینیشن کی شرط عائد کر کے چاول روک لئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

کینیا کے کسٹم حکام کا کہنا ہے برآمد کیے گئے چاول میں بروکن کی شرح زائد ہے۔خط میں بتایا گیا ہے کہ کینیا میں پاکستانی کمرشل کونسلر زاہد قدیر مسلسل کوششوں میں مصروف ہیں مگر تا حال یہ مسئلہ حل نہ ہوسکا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں