چھوٹے تاجروں کے مسائل بے روزگاری بڑھارہی ہے، ایس ایم منیر

کمیٹی کے قیام کیلئے پالیسی سازی کی جائے گی اور ایک ہیلپ لائن بھی قائم کی جائے گی ، ارشد جمال

منگل 18 ستمبر 2018 20:03

چھوٹے تاجروں کے مسائل بے روزگاری بڑھارہی ہے، ایس ایم منیر
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) معروف تاجر رہنماء اور یونائٹیڈ بزنس مین گروپ کے چیئرمین ایس ایم منیر نے کہا کہ چھوٹے تاجروں کے مسائل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ایوان و صنعتوں تجارت آل پاکستان کسٹم ایجنٹ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے تاجر برادری کیلئے ایک کمیٹی قائم کی جائے گی جس کا مقصد تجارتی عمل کو تیز تر بنانے کے ساتھ ساتھ آسان بھی بنایا جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ،ایک مشاورتی اجلاس میں تاجر رہنماء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایوسی ایشن کے رہنماء محمد ارشد جمال نے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کے قیام کیلئے پالیسی سازی کی جائے گی اور ایک ہیلپ لائن بھی قائم کی جائے گی جس سے عوام کو بھی فائدہ پہنچے گا ․ اس موقع پرتاجر اتحاد رہنماء شکیل بھوکلانی نے اپنے خطاب میں جی ایس ٹی ،سول ڈیفنس اور دیگر حکومتی اداروں کی جانب سے تاجر برادری کو روزبروز ذہنی اذیت پہنچنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان ادروں کے دبائو کی وجہ سے اس وقت ٹیکس کا ٹرن آؤٹ صرف 25فیصد رہ گیا ہے جس سے بے روز گاری میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مرزا اختیار بیگ ،یحییٰ پولانی ،محمد ساجد ،اشرف مایا ،محمد ریاض ،قمر عالم ،خالد تواب و دیگر تاجر رہنمائوںنے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں